کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی

کانگو میں رواں ماہ ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگو میں رواں ماہ ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق  یکم اگست سے مشرقی کانگو کے دو صوبوں میں ایبولا وائرس سے متاثرہ 105 مریضوں کو لایا گیا جن میں سے 77 کو لیبارٹری ٹیسٹ میں مثبت قرار دیا گیا۔ مریضوں کا علاج جاری تھا تاہم 67 افراد جانبر نہ ہو سکے۔ کانگو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے سدباب کے لیے ایمرجنسی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جب کہ عوام کو مرض کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لیے اشتہارات شائع کیئے جا رہے ہیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

ایبولا ایک خطرناک اور جان لیوا جرثومہ ہے جو ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ اس وائرس کی زد میں آنے والوں کو شدید بخار ہو جاتا ہے۔ جن میں سے 90 فیصد مریض جان  کی بازی ہار جاتے ہیں اور تاحال اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بھی ایجاد نہیں ہوئی ہے۔  2014 سے افریقی ممالک اس موذی بیماری کا شکار ہیں۔

News Code 1883413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =