مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی راکھ دریا برد کرنے کے دوران کشتی ڈوب گئی۔ کشتی میں وزیر مملکت، 4 ارکان پارلیمنٹ اور یو پی کی ریاستی اسمبلی کے4 ارکان سمیت 17 افراد سوار تھے تاہم تمام افراد کو بچالیا گیا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق واقعہ یو پی کے علاقے " بستی " کے دریا کوانو میں پیش آیا، بی جے پی یو پی کے سابق سربراہ رام ترپاٹھی پھولوں سے لدی کشتی پر راکھ لے کر گئے اور اسے دریا کی نذر کیا جب بڑی تعداد میں لوگوں نے کشتی میں سوار ہونے کی کوشش کی تو وہ ڈوب گئی۔
ہندوستان کے سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی راکھ دریا برد کرنے کے دوران کشتی ڈوب گئی۔
News ID 1883397
آپ کا تبصرہ