پاکستان کے علاقہ گوجر خآن میں ایک ہی خآندان کے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ گوجرخان میں مندرہ چکوال روڈ مریک پھاٹک کے قریب حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گوجرخان میں مندرہ چکوال روڈ مریک پھاٹک کے قریب حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک  ہوگئےجبکہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار چکوال سے اسلام آباد جا رہی تھی، کار مرید پھاٹک کے قریب زیر تعمیر پل سے جا ٹکرائی۔حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عمران، 25 سالہ عظمت بی بی اور2 بچیاں شامل ہیں جن کی عمریں 5 اور 6 سال بتائی جاتی ہے، جبکہ ایک کمسن بچی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔

News Code 1883393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =