اسکاٹ موریسن آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم منتخب

آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کے جبری استعفے کے بعد حکمراں جماعت نے اسکاٹ موریسن کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کے جبری استعفے کے بعد حکمراں جماعت نے اسکاٹ موریسن کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔

وزارت عظمیٰ کیلیے وزیر خزانہ اسکاٹ موریسن اور سابق کابینہ کے وزیر پیٹر ڈٹن کے درمیان مقابلہ ہوا اور انٹرنل پولنگ کے ذریعے نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے وزیراعظم کیلیے 45 اراکین اسمبلی نے اسکاٹ موریسن کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 40 ووٹ پیٹر ڈٹن کو ملے جس کے بعد موریسن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ حکمراں جماعت لبرل پارٹی میں انرجی پالیسی کے حوالے سے وزیراعظم میلکولم ٹرن بل اور بعض اراکین کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے تھے۔

ٹرن بل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ کیلیے دوبارہ ووٹ کرانے پر اپنے استعفے کو ترجیح دیں گے اور وہ مزید سیاست میں رہنا نہیں چاہتے۔ ٹرن بل نے استعفیٰ دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اپنے شدید مخالف پیٹر ڈٹن کے حامیوں کی ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بہت سے آسٹریلین کو یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

News Code 1883367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =