24 اگست، 2018، 12:07 PM

سعودی عرب کا یمنی مہاجرین کی بس پر حملہ/ 31 بچے اور خواتین شہید

سعودی عرب کا یمنی مہاجرین کی بس پر حملہ/ 31 بچے اور خواتین شہید

سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمنی مہاجرین کی بس پر تازہ ترین حملے میں 31 بچوں اور خواتین کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمنی مہاجرین کی بس پر تازہ ترین حملے میں 31 بچوں اور خواتین کو شہید کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمنی مہاجرین کی ایک بس کو نشانہ بنایا جس میں بچے اور خواتین سوار تھیں ۔ سعودی عرب کے اس بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائي حملے میں 27 بچے اور 4 خواتین شہید ہوگئی ہیں۔ یہ ہوائی حملہ یمن کے مغربی علاقہ الکوعہ میں کیا گیا۔

News ID 1883335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha