ترکی کی امریکہ کے خلاف عالمی ادارہ تجارت میں باقاعدہ شکایت درج

ترکی نے اپنی برآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ تجارت میں امریکہ کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے اپنی برآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ تجارت میں امریکہ کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔ طلاعات کے مطابق یہ بات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن یا ڈبلیو ٹی او کی طرف سے بتائی گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل ترکی کی فولاد اور المونیم کی امریکہ درآمد کی جانے والی مصنوعات پر بہت زیادہ نئے درآمدی ٹیکس عائد کر دیے تھے۔ اس کی وجہ ترکی میں ایک امریکی جاسوس پادری کی گرفتاری بنی تھی، جسے اپنے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔

News Code 1883265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =