19 اگست، 2018، 11:58 AM

عمران خان آج رات 8 بجے قوم سے پہلا خطاب کریں گے

عمران خان آج رات 8 بجے قوم سے پہلا خطاب کریں گے

پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان آج رات 8 بجے قوم سے پہلا خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان آج رات 8 بجے قوم سے پہلا خطاب کریں گے۔ جس میں قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کریں گے اس کے علاوہ حکومت کے100 دن کے ایجنڈے پر روشنی ڈالیں گے۔اطلاعات کے مطابق عمران خان کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز ایوان صدر میں ہوئی جس میں ملکی و غیر ملکی شخصیات دیگر نے شرکت کی۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 16 وزراءاور 5 مشیر شامل ہوں گے ۔

News Code 1883194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha