مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے عراق کے علاقہ سنجار میں ترکی کے فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے اس حملے کے سلسلے میں عراق کو آگاہ نہیں کیا۔ عراق کا کہنا ہے کہ ترکی ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت سے باز رہے اور اپنی فوج کو بعشیقہ علاقہ سے بھی خارج کرے۔ اس سےقبل ترک صدارتی ترجمان نے کہا تھا کہ ترکی نے عراق میں کردوں کے خلاف فوجی حملوں کے سلسلے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ہم آہنگی کررکھی ہے لیکن عراقی وزارت خارجہ نے اس کی تردید کردی ہے۔
عراق کی وزارت خارجہ نے عراق کے علاقہ سنجار میں ترکی کے فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے اس حملے کے سلسلے میں عراق کو آگاہ نہیں کیا۔
News Code 1883158
آپ کا تبصرہ