مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی گرینڈ جیوری نے امریکی ریاست پینسلونیا میں ایک ہزار بچوں سے چرچ میں زیادتی کے واقعات میں 300 پادریوں کے ملوث ہونے سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔ گرینڈ جیوری نے فیصلے میں بتایا کہ ایک ہزار واقعات میں سے 300 میں پادری ملوث ہیں ۔امریکی ٹیلی ویژ ن کے مطابق ویٹیکن کی جانب سے واقعے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا گیا ہے۔پوپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چرچ اس طرح کے واقعات کی پردہ پوشی نہ کریں۔
امریکی گرینڈ جیوری نے امریکی ریاست پینسلونیا میں ایک ہزار بچوں سے چرچ میں زیادتی کے واقعات میں 300 پادریوں کے ملوث ہونے سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔
News ID 1883152
آپ کا تبصرہ