17 اگست، 2018، 1:43 PM

آصف زرداری کا مسلم لیگ ن کے وفد سے ملنے سے انکار

آصف زرداری کا مسلم لیگ ن کے وفد سے ملنے سے انکار

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے تین بار آصف زرداری سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا۔مسلم لیگ ن کے وفد نے پارلیمنٹ یا بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ، آصف زرداری نے جواب میں کہا کہ موجودہ حالات میں نہ آپ کی بات مان سکتا ہوں نہ ملاقات کرسکتاہوں ۔

آصف زرداری کے ملاقات سے انکار پر ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بھجوایا تاہم آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بھی فی الحال مسلم لیگ ن سے تعاون نہ کرنے کے بارے میں  آگاہ کردیا ہے۔ادھر وزیراعظم کےانتخاب کےموقع پرن لیگ میں احتجاج کےمعاملےپراختلاف کاانکشاف ہوا ہے۔ اس سے قبل پپیپلز پارٹی نے نون ليک کو صدارتی امدیوارشہباز شریف کو بدلنے کی صورت ميں تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

News Code 1883141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha