16 اگست، 2018، 6:34 PM

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم واجپائی چل بسے

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم واجپائی چل بسے

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی طویل علالت کے باعث 93 برس کی عمر میں چل بسے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی طویل علالت کے باعث 93 برس کی عمر میں چل بسے۔ سابق وزیراعظم کو 11 جون کو گردوں میں تکلیف کے باعث نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد آج زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی کو گزشتہ 36 گھنٹوں سے انتہائی تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور ڈاکٹرز کی انتھک محنت کے باوجود وہ جانبرنہ ہوسکے۔

اٹل بہاری واجپائی  کا شمار بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے، انہوں نے 1996 میں 13 دن کے لیے وزیراعظم کا منصب سنبھالا جب کہ دوسری بار 1999-1998 کے درمیان 13 ماہ کے لیے ملک کے وزیراعظم رہے، اس کے بعد وہ 1999 سے 2004 تک پانچ سالہ مدت کے لیے وزیراعظم رہے جب کہ 2005 میں خرابی صحت کے باعث انہوں نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

News Code 1883118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha