سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے22 طالبعلم ہلاک

سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے ایک خاتون سمیت 22 طالبعلم ہلاک ہوگئے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے ایک خاتون سمیت 22 طالبعلم ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ دارالحکومت خرطوم سے 750 کلومیٹر دور دریائے نیل میں پیش آیا جہاں اسکول جاتے ہوئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں 40 بچے سوار تھے جن میں سے 18 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔حادثے کی وجہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث انجن کی خرابی کو قرار دیا گیا ہے جو کہ اسکول سے نصف حصے کی دوری پر جام ہوگیا اور کشتی تیز ہواؤں کے سبب الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے عملے اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 18 بچوں کو بچا لیا جب کہ ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔

News Code 1883107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =