مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں راکٹ سے کھیلنے والے 6 بچے راکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے ایک محلے میں بچے پرانے اور بوسیدہ راکٹ سے کھیل رہے تھے کہ راکٹ اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
گورنر لغمان کے ترجمان نے معصوم بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے اور شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ایسے حادثے سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ