مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شیروانی پہن کرحلف اٹھانا ایک روایت ہے جو قائد عظم سے چلی آرہی ہے۔ 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں ہی حلف اٹھایا تھا، جب سے یہ روایت چلی آرہی ہے، عمران خان بھی اس روایت پر عمل کرتے ہوئے شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
News ID 1883081
آپ کا تبصرہ