عمران خان سے شاہ سلمان کی ٹیلیفون پر گفتگو

سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز بادشاہ شاہ سلمان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلی فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز بادشاہ  شاہ سلمان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  کو ٹیلی فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔  پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےعمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شاہ سلمان کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

News Code 1883040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =