مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثے میں ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ صوبے پاپوآ کے پہاڑی علاقے میں گرا جس میں 2 پائلٹس سمیت 9 افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کو جہاز کا ملبہ اوکسیبل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک پہاڑی علاقے میں ملا۔جبکہ اہلکاروں نے معجزانہ طور پر بچ جانے والے لڑکے کو فوری طبی امداد مہیا کی ہے۔
انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1883009
آپ کا تبصرہ