ناسا کا سورج کی سطح پر تحقیق کے لیے جدید ترین خلائی مشن روانہ

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے سورج کی سطح پر تحقیق کے لیے جدید ترین خلائی مشن " پارکر" خلا میں روانہ کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے سورج کی سطح پر تحقیق کے لیے جدید ترین خلائی مشن " پارکر"  خلا میں روانہ کردیا  ہے ۔ اطلاعات کے مطابق خلائی راکٹ  " پارکر سولر پروب " ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل ایئرفورس اسٹیشن سے بھیجا گیا۔ سورج کا زمین سےفاصلہ 15 کروڑ کلومیٹر ہے۔ جبکہ پارکر سولر پروب 40 لاکھ میل دور مدار میں گردش کرے گا جسے مشن کے دوران انتہائی گرمی اور تابکاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔  مشن براہِ راست سورج کی طرف جائے گا اور 6.5 لاکھ کلومیٹر کے محفوظ فاصلے سے اپنے اعداد و شمار جمع کرے گا۔ اس سے قبل خلائی راکٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔اس مشن کی تیاری گزشتہ برس سے جاری تھی جس میں سورج کو چھونے اور اس کی تپش کی کھوج لگانے کی کوشش کی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشن کے ذریعے ستاروں کی زندگی اور تباہ کن آفتابی شعلوں کے متعلق معلومات حاصل ہوں گی۔ آفتابی شعلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لہروں کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی سیٹلائٹ سسٹم خراب ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سورج کے اتنے قریب بھیجا جانے والا یہ پہلا مشن ہوگا جس کا مقصد نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانا ہے۔

News Code 1882999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =