مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی سرحد کے ساتھ ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 307 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک طبی امداد فراہم کرنے والا رضاکار بھی شامل ہے جسے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سینے پر گولی لگی جس سے وہ شہید ہوگیا۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ