امریکی صدر نے ترکی کے خلاف بھی اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سےاسٹیل اور المونیم کی در آمدات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دیتے ہوئے ترکی کے خلاف بھی اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سےاسٹیل اور المونیم کی در آمدات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دیتے ہوئے ترکی کے خلاف بھی اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترک کرنسی لیرہ کی قیمت، ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث المونیم کی درآمدات کی قیمت کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور اسٹیل کی در آمدات کی قیمت کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا اس وقت ہمارے ترکی سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔واضح رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں امریکہ نے دو ترک حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔جن پر جاسوسی کرنے اور دہشت گردی کے الزام ہیں،

ترکی نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام سے دو اتحادیوں کے درمیان تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا۔

News Code 1882955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =