پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس مقدمات دوبارہ کھولنا ممکن نہیں

پاکستان قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے این آر او کیس سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جاسکتے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے این آر او کیس سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جاسکتے ۔ نیب نے جواب کے ذریعہ عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے سوئس مقدمات میں قانونی میعاد کے دوران اپیل دائر نہیں کی ۔

نیب کے مطابق حکومت پاکستان کی سوئس کیسز میں اپیل زائد المیعاد تھی،آصف علی زرداری کے خلاف کیسزنیب عدالت میں زیر التواء ہیں۔

نیب کے مطابق انکوائری میں ملک قیوم کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں ہوا،سابق اٹارنی جنرل کے خلاف انکوائری ستمبر 2012 میں بند کردی گئی تھی۔

پاکستان سپریم کورٹ میں جمع کرائے جواب میں کہا گیا ہے کہ این آر او قانون کے اجراء سے نقصان کی تفصیل دستیاب نہیں،این آراوسے نقصان کے تعین کے بعد عدالت جو حکم دے گی،عمل کریں گے۔

News Code 1882901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =