ایرانی انٹیلیجنس نے دہشت گردی کے دو منصوبوں کو ناکام بنادیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صوبہ خوزستان اور صوبہ کردستان میں دہشت گردی کے دو منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صوبہ خوزستان اور صوبہ کردستان میں دہشت گردی کے دو منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس کے بیان کےمطابق دہشت گردوں نے کردستان کے علاقہ سقز میں پولیس چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گيا اور دہشت گرد گروہ کے 6 افراد کو صوبہ کردستان اور خوزستان سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ انٹیلجنس ادارے کے بیان کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس میں  7 کلاشنکوف بھی شامل ہیں۔

News Code 1882873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =