پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 4 فوجی ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےضلع واشک کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےضلع واشک کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں  4 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان کے علاقے واشک میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف سی کا دو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جارہا تھا کہ ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔

News Code 1882864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =