مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تھانہ برکی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم اور دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہورمیں تھانہ برکی کی حدود پھولروان گاؤں میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی، مقتولین میں قربان، ارشد اور بشیر نامی 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس نے لاشوں کو کاغذی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تھانہ برکی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم اور دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1882853
آپ کا تبصرہ