برطانیہ میں جاسوس نے خاتون اہلکار کا روپ دھار کر اہم راز  حاصل کرئے

برطانیہ میں جاسوس نے خاتون اہلکار کا روپ دھار کر جیٹ طیارے ایف 35 سے متعلق اہم راز حاصل کرلیے ہیں جاسوس کا تعلق چین یا روس سے بتایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں جاسوس نے خاتون اہلکار کا روپ دھار کر جیٹ طیارے  ایف 35  سے متعلق اہم راز حاصل کرلیے ہیں جاسوس کا تعلق چین یا روس سے بتایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں ایک جاسوس نے " رشتہ کرانے والی " ویب سائیٹ سے برطانوی فضائیہ (Royal Air Force) کی خاتون اہلکار کا پروفائل ہیک کر کے غیر معمولی اور خفیہ صلاحیتوں کے حامل جیٹ طیارے F-35 سے متعلق حساس راز نکلوالیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جاسوس کا تعلق روس یا چین سے ہو سکتا ہے۔

جاسوس نے خاتون اہلکار بن کر رائل فضائیہ کے سروس مین سے میٹھی میٹھی باتیں کیں اور اس دوران جیٹ طیارے کی خفیہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم جاسوس کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب خاتون اہلکار نے اپنا پروفائل ہیک ہونے کی اطلاع دی۔

لاک ہیڈ مارٹن کے ایف 35 لائٹننگ ٹوفائٹر جیٹ اسٹیلتھ  طیارے کے پروجیکٹ پر 9 ارب پاؤنڈز خرچ ہوئے ہیں۔ اس کی تیاری اور کارکردگی کے حوالے سے معلومات کو خفیہ رکھا جا رہا تھا۔

اس سے قبل اس طیارے کے انجن کو تیار کرنے والی کمپنی رولز رائس کے 73 سالہ سابق انجینیئر برائن جونز کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ چین کی یونیورسٹی میں گیس ٹربائن پڑھا رہے تھے اور ان پر طیارے سے متعلق راز افشا کرنے کا شبہ تھا۔

News Code 1882814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =