تحریک انصاف کل عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرے گی

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کل عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کل عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے کل پارلیمانی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جب کہ مزید ارکان کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی حمایت کے بعد نمبرگیم 177 پر پہنچ جائے گا،  کل دوپہر پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

News Code 1882807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =