28 جولائی، 2018، 1:53 PM

امریکہ کا پاکستان کے عام انتخابات پر تحفظات کا اظہار

امریکہ کا پاکستان کے عام انتخابات پر تحفظات کا اظہار

امریکہ نے پاکستان کےعام انتخابات میں پولنگ سے پہلے کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کےعام انتخابات میں پولنگ سے پہلے کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں، انتخابی مہم کے دوران آزادی اظہار رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، پاکستانی انتخابات سے متعلق یورپی مبصرین کے موقف اور انتخابی عمل کی خامیوں پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں، یورپی مبصرین نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی نشاندہی کی ہے، انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں دیئے گئے، یہ رکاوٹیں صاف شفاف الیکشن کیلیے حکام کے بیان کردہ مقاصد کے برخلاف تھیں۔ ہیتھر ناورٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل افراد کو الیکشن لڑنے کا موقع دینے پر بھی تحفظات ہیں

News Code 1882597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha