مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات اور گفتگوکی ۔ سعودی سفیر نے سعودی بادشاہ ملک سلمان کا پیغام پہنچایا۔ عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی جنگوں میں شریک نہیں ہوگا بلکہ ثالثی کا کردار ادا کرےگا۔ اور پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات اور گفتگوکی ۔
News ID 1882583
آپ کا تبصرہ