26 جولائی، 2018، 7:17 PM

پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر

پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر

پاکستان کے عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے، تاہم مسلم لیگ نون نے انتخابی نتائج مسترد کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے، تاہم مسلم  لیگ نون نے انتخابی نتائج مسترد کردیے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، ایم کیو ایم سمیت تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی شفافیت پر تحفظات و خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حصہ لیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 118 نشستوں پر  کامیاب ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) 59 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی 38  نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 8 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان 7 نشستوں جب کہ  15 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

News ID 1882556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha