26 جولائی، 2018، 12:33 PM

صوبہ پکتیکا کے 2 اضلاع پر طالبان نے قبضہ کر لیا

صوبہ پکتیکا کے 2 اضلاع پر طالبان نے قبضہ کر لیا

افغان حکام کے مطابق پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبہ پکتیکا پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام کے مطابق پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبہ پکتیکا کے 2 اضلاع پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان حکام کے مطابق پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبے پکتیکا کے 2 اضلاع پر طالبان عسکریت پسند کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

طالبان دہشت گردوں  نے اومنا اور گایان اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کیلیے گزشتہ اتوار سے ان شہروں میں چیک پوسٹوں پر مسلسل حملے شروع کر رکھے تھے، ان چیک پوسٹوں سے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی، طالبان  دہشت گردوں نے خالی کردہ چیک پوسٹوں سے اسلحے کی بھاری تعداد پر بھی قبضہ کر لیا۔

صوبائی کونسل کے رکن فضل رحمن کاتاوازی کے مطابق ان اضلاع پر طالبان کو کنٹرول 2 دن تک مسلسل لڑائی کے بعد حاصل ہوا۔

News ID 1882552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha