مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکہ کے سفاتخانے کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھویں کے بادل فضا میں مشاہدہ کئے اور انھیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کیا۔
مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے اطراف میں بڑی تعداد میں دھواں موجود ہے جبکہ پولیس کی گاڑیوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ