مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے داعش دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شام کا جنگی طیارہ سوخو 22 کو سرنگوں کردیا ہے شامی طیارہ داعش کے زیر کنٹرول علاقہ میں پرواز کررہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی نے عمدی طور پر شامی طیارے کو نشانہ بنایا تاکہ داعش دہشت گرد طیارے کے پائلٹوں کو گرفتار کرلیں ۔ شم کے جنوب میں اسرائیل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کررہا ہے اسرائیلی ذرائع کے مطابق طیارے کا ایک پائلٹ جاں بحق ہوگيا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے ۔ ادھر شامی فورسز نے بھی طیارے کے پائلٹوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائيل، امریکہ اور سعودی عرب شام میں وہابی دہشت گردوں کی آشکارا مدد کررہے ہیں۔
اسرائیل نے داعش دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شام کا جنگی طیارہ سوخو 22 کو سرنگوں کردیا ہے شامی طیارہ داعش کے زیر کنٹرول علاقہ میں پرواز کررہا تھا۔
News ID 1882511
آپ کا تبصرہ