24 جولائی، 2018، 2:55 PM

جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ نے خودکشی کرلی

جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ نے خودکشی کرلی

جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ روہوچان نے بدعنوانی کے الزامات پر دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ روہوچان نے بدعنوانی کے الزامات پر دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔ پارلیمنٹ رکن نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے فلیٹ کی 17ویں منزل سے کود کرکیا،اس کی عمر62سال تھی۔ ذرائع کے مطابق تین مرتبہ کے قانون ساز اسمبلی کے رکن روہوچان پر کوریا کے معروف بلاگر " ڈروکنگ " سے 44 ہزار ڈالر ز کی رقم لینے کا الزام تھا۔رکن پارلیمنٹ روہوچان کو سوشل میڈیاپر زبردست تنقید کا سامنا تھا جس پروہ سخت دل برداشتہ تھے ،انہوں نے ایک مرتبہ رقم کو لینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ رقم کی لین دین کا معاملہ الگ اور مختلف نوعیت کا ہے میں نے اس رقم کے عوض انہیں کسی قسم کا فائدہ پہنچانے کا وعدہ نہیں کیا ہے۔

News Code 1882500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha