مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئر لینڈ نے برطانیہ کو ماہی گیروں کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ برطانوی ذرائع کے مطابق آئرش وزیر اعظم کی جانب سے برطانوی پروازوں پر پابندی کی دھمکی اس وقت دی گئی جب برطانوی حکومت کی جانب سے آئرش ماہی گیروں کور وکنے کے حوالے سے اقدامات کا اشارہ دیا گیا تھا ۔ آئر لینڈکے وزیر اعظم لیوورد اکر نے کہا کہ اگر ہمارے ماہی گیروں کو روکا گیا تو ہم ہم برطانوی پروازیں بند کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ہم پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے ۔
آئر لینڈ نے برطانیہ کو ماہی گیروں کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
News ID 1882393
آپ کا تبصرہ