مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتخابی جلسوں میں مخالفین کے خلاف نامناسب اور تضحیک آمیز زبان استعمال کرنا عمران خان کو مہنگا پڑگیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریروں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور چار رکنی بنچ کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس میں سماعت کرے گا۔
پاکستانی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
News ID 1882364
آپ کا تبصرہ