مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی کے جلسے میں ٹینٹ گرنے سے 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع مڈناپور میں وزیراعظم مودی عوامی اجتماع سے خطاب کرنے پہنچے تھے تاہم جلسہ کے شرکاء کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے نصب ٹینٹ اچانک شرکاء پر گر گیا جس کی زد میں آکر 22 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندرا مودی نے جلسہ گاہ کا ٹینٹ گرنے پر تقریر روک کر امدادی کام کی نگرانی کی، ادھوری تقریر کو مختصر کرنے کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
آپ کا تبصرہ