مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزير خارجہ ہایکو میس نے ٹرمپ اور پوتین کے درمیان ہیلسنکی میں ملاقات سے قبل روس کے ساتھ امریکہ کے یکطرفہ معاہدے پر امریکی صدر ٹرمپ کو خبـردار کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جو ملک اپنے اتحادیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرےگا سرانجام اسے خود بھی نقصان اٹھانا پڑےگا۔ جرمن وزير خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ روس کے ساتھ مثبت مذاکرات پر تاکید کی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے جرمنی کو روس کے ہاتھوں گرفتار ملک قراردیا تھا۔ روس اور امریکہ کے صدور یوکرائن سمیت بعض دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جرمنی کے وزير خارجہ نے ٹرمپ اور پوتین کے درمیان ہیلسنکی ملاقات سے قبل روس کے ساتھ امریکہ کے یکطرفہ معاہدے پر امریکی صدر ٹرمپ کو خبـردار کیا ہے۔
News ID 1882236
آپ کا تبصرہ