13 جولائی، 2018، 10:52 PM

ملزم نواز شریف کو لاہور ایئر پورٹ سےگرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا گیا/جیل بھیجنے کے احکامات جاری

ملزم نواز شریف کو لاہور ایئر پورٹ سےگرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا گیا/جیل بھیجنے کے احکامات جاری

پاکستان کےسابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ملزم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد منتقل کردیا ہے جہاں جج محمد بشیر نے انھیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ملزم  نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف کا طیارہ جب لاہور ایئر پورٹ پر اترا تو طیارے کے اترتے ہی 3 خواتین اہلکاروں سمیت نیب کی 16 رکنی ٹیم نے ملزم نواز شریف اور اس کی بیٹی کے بارے میں قانونی کارروائی شروع کردی۔ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 3 اہلکار بھی جہاز کے اندر پہنچے اور نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹس تحویل میں لے کر ان کی امیگریشن جہاز کے اندر ہی کر لی گئی۔تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں کو سکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں حراست میں لے لیا گیا، جس کے بعد خصوصی طیارہ انہیں لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوا۔خصوصی چارٹرڈ طیارہ تقریباً 45 منٹ کی پرواز کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی بھی موجود تھے۔ادھر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے، جہاں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم ان سے نواز شریف اور مریم نواز کے روبکار جاری کرنے کی استدعا کی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیے جبکہ نیب پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی بھی احتساب عدالت میں موجود تھے۔ادھر میڈیا کے نمائندوں کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں رابطے سے روک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جج صاحب کا آڈر ہے کہ احتساب عدالت کے احاتے میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔پاکستانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اڈیالہ جیل اور مریم کو سہالہ ریسٹ ہائوس ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جائے گا جبکہ سہالہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

News ID 1882199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha