10 جولائی، 2018، 10:49 PM

یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت  مل گئی

پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔  عدالت نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات مسترد کرنے کی اپیل مسترد کردی۔اپیل مخالف امیدوار نثار احمد نے دائر کی جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ، والدہ اور ساس دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں۔ چیف جسٹس کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ فوزیہ گیلانی کے کمپنی میں 12 فیصد شیئرز ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بارہ فیصد شیئرز پر نااہلی ہوسکتی ہے؟۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ قرض معافی کو غلط قرار دے چکی ہے۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ عدالت نے اسٹیٹ بنک کے قرض معافی کو کہاں غلط قرار دیا ہے۔
دلائل کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

News ID 1882113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha