10 جولائی، 2018، 1:12 PM

پاکستان کے سابق صدر زرداری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

پاکستان کے سابق صدر زرداری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

پاکستانی ادارے ایف آئی اے نے سابق صدرآصف علی زرداری اور اس کی بہن فریال تالپورکونوٹس جاری کرتے ہوئے 11جولائی کو ایف آئی اےاسٹیٹ بنک سرکل طلب کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ادارے ایف آئی اے نے سابق صدرآصف علی زرداری اور اس کی بہن فریال تالپورکونوٹس جاری کرتے ہوئے 11جولائی کو ایف آئی اےاسٹیٹ بنک سرکل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور فریال تالپورکونوٹس منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے انسپکٹر محمد علی ابڑو کی جانب سےجاری کیے گئے۔ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جس کے سلسلے میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا جب کہ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جاچکا ہے جس کے بعد دونوں کےبیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔

News ID 1882100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha