مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں ریسکیو اہلکاروں نے زیر آب غار میں پھنسے 13 میں سے 6 بچوں کو بحفاظت نکال لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران زیرآب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے 12 کم سن کھلاڑیوں اور کوچ میں سے 6 بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے 6 بچوں کو دو وقفوں میں غار سے باہر نکالا. غارسے نکالے جانے والے پہلے 4 بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے فیلڈ اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا جسمانی معائنہ کیا گیا جب کہ دیگر دوبچوں کو غار کے دہانے پر قائم کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اس کے بعد ان دو بچوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اسکول فٹبال ٹیم کے 12 نوعمر کھلاڑی اور کوچ 30 جون کو پکنک مناتے ہوئے ایک غار میں داخل ہوئے جہاں اچانک پانی بھرنے کے باعث یہ لوگ زیر آب غار کے اختتامی حصے میں پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے 2 جولائی کو ان بچوں کا سراغ لگا لیا تھا جس کے بعد آپریشن میں تیزی آگئی تھی۔
آپ کا تبصرہ