لندن کی فضا میں امریکی صدر کی شباہت والا غبارہ اڑانے کی اجازت/ ٹرمپ کو روکو ریلی کا اہتمام

لندن کے میئر صادق خان نے شہریوں کی درخواست قبول کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ کی آمد پر اس کی شباہت والا غبارہ اُڑانے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن کے میئر صادق خان نے شہریوں کی درخواست قبول کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ کی آمد پر اس کی شباہت والا غبارہ اُڑانے کی اجازت دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 13 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لندن آمد پر برٹش پارلیمنٹ اسکوائر کے اوپر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والا کارٹون غبارہ فضا میں بلند کیا جائے گا۔ میئر صادق خان نے نجی تنظیم کی درخواست پر غبارہ اُڑانے کی اجازت دے دی ہے۔ نجی تنظیم اس موقع پ" ٹرمپ کو روکو" ریلی کا انعقاد بھی کرے گی۔ ٹرمپ کی شکل والے غبارے کو اُڑانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے مہم میں 10 ہزار لوگوں نے دستخط کیے اور اس کی تیاری میں 20 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔ جس کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے اس غبارے کو اُڑانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ غبارہ پارلیمنٹ اسکوائر سے ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران اُڑایا جائے گا۔ 20 فٹ طویل غبارے کا رنگ ٹرمپ کے بالوں کے رنگ کی مانند زرد ہے جس میں ٹرمپ کو ناراض اور پیمپر پہنے دکھایا گیا ہے۔

News Code 1882004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =