مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایریزونا میں ماں کی لا پرواہی اور غفلت کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ماں بچوں کو تنہا تپتی کار میں چھوڑ کر دفتر چلی گئی،شدید گرمی میں 14 گھنٹے کار میں رہنے سے بچے دم توڑ گئےاور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچوں کی ہلاکت گرمی کی شدت کے باعث ہوئی ہے
پولیس کے مطابق ماں اپنے2 سالہ بیٹے اور10 ماہ کی بیٹی کو شدید گرم موسم میں گاڑی میں چھوڑ کر دفتر چلی گئی تھی ۔خاتون 14 گھنٹے بعد واپس آئیں تو دونوں بچے گاڑی میں مردہ پائے گئے جس کے بعد خاتون کو بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے خلاف کیس کی سماعت اگست میں شروع کی جائے گی تاہم خاتون کے رشتہ دار انہیں دماغی طور پر ان فٹ قرار دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ