5 جولائی، 2018، 7:50 PM

روس کے شہرسائبیریا میں سرخ رنگ کی بارش

روس کے شہرسائبیریا میں سرخ رنگ کی بارش

روس کے شہر سائبیریا میں اچانک سرخ رنگ کی بارش برسنے لگی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شہر سائبیریا میں اچانک سرخ رنگ کی بارش برسنے لگی ۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں موجود فیکٹری کے ملازمین نے بھاری مقدار میں فیکٹری کی چھت سے آئرن آکسائیڈ کی صفائی کی تھی تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے لیکن تیز ہواؤں اور بارش کے باعث آئرن آکسائیڈ بارش کے ساتھ علاقے میں پھیل گئی اور خوفناک منظر پیش کرنے لگی۔ ذرائع کے بعد شہر کو غیر ملکی سیاحوں کے لئے بند کردیا گیا تھاکیوں کہ دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ایک لگ رہا تھا تاہم متاثرہ علاقے کی صفائی جاری ہے۔

News ID 1881968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha