مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی20 ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی ہے۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز ٹیم، گرین شرٹس کے 194رنز کے ہدف کے جواب میں 7 وکٹوں پر 149 رنز بناسکی، ٹیم کی جانب سے ایلکس کیری 37 اور ڈی آرکے شارٹ 28رنز اسکور کرکے نمایاں رہے تاہم گزشتہ 2 میچوں میں دھواں دھار اننگز کھیلنے والے کینگروز کپتان ایرون فنچ آج ناکام ہوئے اور صرف 16رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی20 ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی ہے۔
News ID 1881965
آپ کا تبصرہ