24 جون، 2018، 12:52 AM

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے نیا سربراہ منتخب کرلیا

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے نیا سربراہ منتخب کرلیا

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) نے ایک ہفتے قبل امریکی ڈرون حملے میں اپنے سربراہ ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ملا نور ولی محسود کو اپنا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) نے ایک ہفتے قبل امریکی ڈرون حملے میں اپنے سربراہ  ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ملا نور ولی محسود کو  اپنا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ محمد خراسانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو ان کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 جون کو امریکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں ڈرون حملے میں وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

News ID 1881641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha