فرانسیسی صدر کی ڈانٹ سے نوجوان  ذہنی دباؤ کا شکار

فرانسیسی صدر میکرون سے ڈانٹ کھانے والا نوجوان ذہنی دباوٴ کا شکار ہوگیا، جبکہ صدر کو اس معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون سے ڈانٹ کھانے والا نوجوان ذہنی دباوٴ کا شکار ہوگیا، جبکہ صدر کو اس معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیرس میں ایک عوامی اجتما ع میں طالب علم کو ڈانٹنا اور لیکچر دینا فرانسیسی صدر میکرون کو مہنگا پڑ گیا، فرانسیسی صدر کی جانب سے پوسٹ کی جا نے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈانٹ کھانے والا لڑکا گھر میں روپوش ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر میکرون کی جانب سے اس وقت شد ید رد عمل کا اظہار کیا گیا جب وہ پیرس میں مونٹ ویلی رین فورٹ میں عوام سے ملاقات کر رہے تھے کہ ایک لڑکے نے انہیں مانوکہہ کر مخاطب کیا، جس پر فرانسیسی صدر نے پبلک میں لڑکے کو ڈانٹتے ہوئے بیوقوف کہا اور کہا اسے انہیں سر یا مسٹر صدر کہہ کر مخاطب کرنا چائیے۔

اس واقعے کی ویڈیو صدر میکرون نے ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی تھی، جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کم عمر نوجوان شدید ذہنی دباوٴ کا شکار ہوگیا ہے ۔

News Code 1881626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha