لندن کے ریلوے اسٹیشن کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی

برطانوی پولیس نے لندن ریلوے اسٹیشن کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس نے لندن ریلوے اسٹیشن کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔  اطلاعات  کے مطابق لندن کے چیرنگ کراس ریلوے اسٹیشن میں بم کی موجودگی کی اطلاع سے بھگڈر مچ گئی۔ افراتفری پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے تمام مسافروں کو اسٹیشن سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جب کہ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے چیرنگ کراس اسٹیشن پر بم رکھنے کا دعوی کرتے ہوئے اسٹیشن کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم رکھنے کا دعوی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

News Code 1881600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha