22 جون، 2018، 6:14 PM

پاکستان کے ساحلی علاقہ گڈانی میں 6 افراد ڈوپ کر ہلاک ہوگئے

پاکستان کے ساحلی علاقہ گڈانی میں 6 افراد ڈوپ کر ہلاک ہوگئے

پاکستان میں حب کے ساحلی علاقہ گڈانی میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حب کے ساحلی علاقہ گڈانی میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی سے متصل بلوچستان کے علاقے حب کے ساحل گڈانی میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے۔ ایدھی حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی تاہم بدقسمتی سے 4 خواتین سمندر کی موجوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دم توڑ چکی تھیں، خواتین کی لاشیں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لی ہیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے ایک بچی کو بچالیا گیا۔

News ID 1881599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha