9 جون، 2018، 1:46 PM

وزیر اعظم مودی کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

وزیر اعظم مودی کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی۔پولیس نے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی۔پولیس نے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ سازش کے تحت ملزمان نے مودی کو  سابق وزير اعظم " راجیو گاندھی "  کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے  ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کے قتل کی سازش کا پتا ایک  " مبینہ خط " کے ذریعہ لگایا جس میں نریندرمودی کو سابق ہندوستانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا . پکڑے گئے خط کے مطابق ملزمان نے قتل کی پلاننگ اور وجہ قتل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا پورے ملک میں بڑھتا ہوا دائرہ کا ر ان کی پارٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ،نریندرا مودی اپنی مقبولیت کی وجہ سے ہندوستان کی 15ریاستوں میں اپنی پارٹی کی حکومت بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ،ایسے میں ہمیں بھارتی وزیر اعظم کے خاتنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے ،ہم سوچ رہے ہیں کہ راجیو گاندھی کی طرح مودی کے قتل کی پلاننگ ترتیب دی جائے تاکہ مودی کا قتل بھی خودکشی اور حادثہ ہی لگے ،اس لئے ایک اور " راجیو گاندھی قتل " کا یہ مناسب موقع ہے اور مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مودی کے قافلے کو کسی بھی " روڈ شو " کے درمیان نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

بھارتی سیکیورٹی اداروں کے مطابق ملزمان نے نریندرمودی کے قتل کے لئے اسلحہ و گولہ بارود خریدنے اور مکمل منصوبہ بندی کے لئے 8کروڑ روپے کے اخراجات کابھی خط میں ذکر کیا ہے ۔ سیکیورٹی اداروں نے پونہ کے قریب کورے گاؤں کے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

News ID 1881299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha