مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔ نگراں کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون، علی ظفر، یوسف شیخ، اعظم خان روشن اور خورشید بروچہ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر ممنون حسین نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر نگراں وزیراعظم ناصر الملک سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نگراں وزیرخزانہ، علی ظفر وزیر قانون جب کہ عبداللہ حسین ہارون کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔ واضح رہے کہ یکم جون کو نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد ناصر الملک نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔
پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔ نگراں کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون، علی ظفر، یوسف شیخ، اعظم خان روشن اور خورشید بروچہ شامل ہیں۔
News ID 1881210
آپ کا تبصرہ